پڑھتا ہوں میں الفت سے یوں سلام

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

پڑھتا رہوں میں الفت سے یوں سلام تیرا
میری زباں پہ ہوگا ہر وقت نام تیرا

ہے آ رزو یہ میرے دل میں رہوں مدینے
بس نعت کی لکھوں صورت میں کلام تیرا

کوئی نہ تیرے در سے خالی گیا ہے آقا
لیتے جن و بشر ہیں الفت سے نام تیرا

رکھ نوکری پہ لو میں کرتا رہوں غلامی
چوکھت پہ آیا بن کر آقا غلام تیرا

دنیا نہ زر نہیں اب کچھ اور مانگتا میں
دل میں رہے فقط آقا احترام تیرا

شہزاد جب مرے کلمہ ہو زباں پہ جاری
بگڑی مری بنے کہتا ہے غلام تیرا

Rate it:
Views: 442
07 Jan, 2023
More Religious Poetry