Add Poetry

ویران دشت ہے حدِ نظر کوئی بھی نہیں

Poet: Syed Aqeel shah By: Syed Aqeel shah, sargodha

ویران دشت ہے حدِ نظر کوئی بھی نہیں
میں چل رہا ہوں بظاہر سفر کوئی بھی نہیں

ہر ایک شخص ہے سردار اِس قبیلے میں
مگر نظر میں مری معتبر کوئی بھی نہیں

ہم پنچھیوں کی طرح روز لَوٹ جاتے ہیں
یہ جانتے ہوئے بھی اب کے گھر کوئی بھی نہیں

اگر یہ دیکھوں کوئی کئی کارواں ہیں میرے ساتھ
اگر یہ سوچوں تو مرا ہمسفر کوئی بھی نہیں

تُو پھر حکمِ جبر دے تو پھر یہ سوچ کے رکھ
مری عوام میں اب بے خبر کوئی بھی نہیں

عقیلؔ درد کا صحرا یہ ختم ہو گا کہیں
اگرچے دھوپ ہے راہ میں شجر کوئی بھی نہیں
 

Rate it:
Views: 317
12 Aug, 2014
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets