Add Poetry

وعتصِمُو بِحبلِ اللہ جمیعاً وَلا تَفرَّقُو

Poet: purki By: m.hassan, karachi

انسانوں کے اتحاد میں جو قوّت ہے پوشیدہ
اللہ نے فرمایا ہے وعتصِمُو بِحبلِ اللہ جمیعاً وَلا تَفرَّقُو

کاش ہم بھی سمجھ لیتے! اس فرمان خداوندی کو
حکمراں تقسیم نہ کرپاتے کبھی ہمیں کئی ٹکروں میں

ٹکرے ٹکرے ہونے کا نتیجہ تو ہم نے دیکھ لیا ٦٥ سالوں میں
پھر بھی ھم اکڑے بیٹھے ہیں الگ الگ خانوں میں

حکمرانوں نے ہماری اس جہالت کو خوب کیش کیا
سارے مکّاروں نے مل کر ملک کو خوب لوٹ لیا

کبھی جمہور کا نعرہ اور کبھی مارشل لاء کا نعرہ لگاکر
خاص لوگوں نے خوب مزے اڑایا ہمیں آپس میں لڑاکر

اللہ کو اگر مانتے ہو تو اللہ کے اس حکم کو بھی مانو
ورنہ یونہی پڑے رہوگے زندگی بھر آپس میں سر پٹھول ہوکر

اللہ نے ہمیں عزّت اور وقار کا راستہ بتایا
پر حکمرانوں نے ہمیں اس راستہ سے بٹھکایا

آج ہم ہر چیز کے لئے خوار اور پریشان کیوں ہیں
سمجھو،جانواور آئندہ کے لئے متحد رہنا سیکھو

پاکستانی قوم کی حیثیت سے متّحد ہوجاؤ
اور آئندہ الیکشن میں اچھوں کو لے آؤ

 

Rate it:
Views: 375
19 Jan, 2013
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets