Add Poetry

ورکنگ وومن

Poet: UA By: UA, Lahore

گھر داری بھی کرتی ہوں گرچہ ‘ورکنگ وومن‘ ہوں
سب مجھ سے کہتے ہیں میں کیسی ورکنگ وومن ہوں

سمپل ڈریس نہ پہنا کرو تم ورکنگ وومن ہو
اور میک ویک اپ کیا کرو تم ورکنگ وومن ہو

کانوں میں ائیر رنگ ہاتھوں میں بریسلیٹ پہنا کرو
ذرا بن سنور کے رہا کرو تم ‘ورکنگ وومن‘ ہو

چپ چاپ ہمیشہ اپنے کاموں میں مگن رہتی ہو
ارے گپ شب بھی کیا کرو تم ورکنگ وومن ہو

آخر تم پبلک ڈیلنگ کے شعبے سے وابستہ ہو
ہنس کے باتیں کیا کرو تم ‘ورکنگ وومن‘ ہو

گھر سے دفتر، دفتر سے گھر یہی تمہارا کام رہا
کبھی آؤٹنگ پہ بھی نکلا کرو تم ورکنگ وومن ہو

گرچہ گھر داری کرتی ہوں پر ورکنگ وومن ہوں
سنو میری شخصیت، میرا تاثر، میری ورکنگ ہے

میں اپنے کام سے مخلص ہوں میں ورکنگ وومن ہوں
میرا زیور گہنا، امپریشن سب میری ورکنگ ہے

مجھے اپنے ہنر تکیہ ہے میں ورکنگ وومن ہوں
گھر ہو یا دفتر ہو کام میں چستی رکھتی ہوں

انہیں زیب و زینت آرائش کی باتیں بےمعنی لگتی ہیں
جو اپنے ہنر میں یکتا ہے جو ورکنگ وومن ہے

جو کام کی باتیں کرتی ہیں جو ورکنگ وومن ہیں
جنہیں کام ہی اچھا لگتا ہے جو ورکنگ وومن ہیں

Rate it:
Views: 424
29 Sep, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets