Add Poetry

نوحہ کشمیر

Poet: سبطین ضیا رضوی Sibtain Zia Rizvi By: Sibtain Zia Rizvi, Islamabad

انصاف کرو اے اہل جہاں ہم کب تک خون لٹائیں گے
کب کشتیِ ظلمت ڈوبے گی کب روشنیاں ہم پائیں گے

ہم کٹ بھی چکے ہم لٹ بھی چکےہم قید ہوئے زندانوں میں
کشمیر میں پہ جو کچھ گذری گئی کب دنیا کو بتلائیں گے

یہاں روز جنازے اٹھتے ہیں ہم قبریں روز بناتے ہیں
ہے کون جو ظلم کی راہ روکے ہمیں کتنا اور رلائیں گے

ہم اپنے گھر میں قیدی ہیں جب دھرتی ماں زندان بنے
پھر جو بھی تن پہ بیت گئی، دنیا کو خاک بتائیں گے

یاں پیر جواں سب قید ہوئےپھر مار دیئے روپوش کیئے
جب عزت تک محفوظ نہ ہو ہم جیتے جی مر جائیں گے

کربل کا سماں ہے وادی میں یاں ظلم بھی ہے مجبور بھی ہیں
یاں بھوک بھی ہے افلاس بھی ہےیوں کتنے دن جی پائیں گے

اک آگ لگی ہے وادی میں فردوس سے شعلے اٹھتے ہیں
بارود سے گھر بھی جلتے ہیں کب ظلم وستم رک پائیں گے

وہ رونق سب مدرسوں کی ان جھلسے ہوئے بازروں کی
جی جان پہ بھی ہم کھیل گئے پر اس کو واپس لائیں گے

مری جنت میں بارود کی بو،گل پھول جلے انسان جلے
ہم خون کے دیپ جلا کر بھی روشن دھرتی کر جائیں گے

مدت سے بند دروازےہیں گھر مسجد اور سکولوں کے
اک روز خدا کی قدرت سےہم ان میں واپس جائیں گے

ظلمت کا سینہ چیریں گے بارود کے بادل توڑیں گے
یوں دے کر ہم نظرانہِ جاں دھرتی آزاد کرائیں گے

تب نخلِ گلستان ہو گا بلندکچھ فخر سے اپنی مٹی پر
آزادی کے وہ گیت سبھی مرغان چمن مل گائیں گے

وہ دن بھی ضیا اب دور نہیں جب رات کٹے گی جبر بھری
آزاد وطن کے سب باسی ، اپنا پرچم لہرائیں گے
 

Rate it:
Views: 479
05 Feb, 2022
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets