Add Poetry

نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ والہ وسلم

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

اے شاہ خیرالامم کوئی نہیں ھے سہارا بغیر آپکے
اس گنہگار غلام کا دل بجھا بجھا ھے بغیر آپکے

آپکی سیرت طیبہ رشد و ھدایت سے روشن ھے
پھر بھی ھوتا نہیں ھے زندگی میں اجالا بغیر آپکے

آپنے سکھلائے ھیں اپنے امتیوں کو آداب جہانداری
ھوتا نہیں مکمل کون ومکان کانقشہ بغیر آپکے

مشرق و مغرب میں ھر طرف انتشار اور افراتفری ھے
ھوتا نہیں سارے جہانوں میں چین و امن پیدا بغیر آپکے

اے خاصہءخاصان رسل پکارتی ھے آپکی امت دعا کے لیے
سونی سونی ھے فلسطین میں مسجد اقصا بغیر آپکے

پھر سے ڈھونڈھ رھی ھے دنیا نقش پا آپکے
رو رھا ھے آج بھی عرب کا صعرا بغیر آپکے

پڑھاتی ھیں دنیا کی درسگائیں اقوال آپکے
پاتی نہیں ھے تاریخ عظیم رھنما بغیر آپکے

بانٹتا ھے کوہ بطحا نکہتیں مدینے کی گلیوں میں آج بھی
کون ھیں ریت میں پھول اگانے والےنبی ھمارے بغیر آپکے

Rate it:
Views: 344
14 Jun, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets