علی شیرِ خدا مشکل کشا خیبر شکن ہیں آپ
گلِ باغِ خلافت اور ولایت کے چمن ہیں آپ
ہیں فرمانِ شہِ دیں سے مراتب آپ کے ظاہر
کہ بابِ علم و حکمت زیٖنتِ دیٖنِ حَسن ہیں آپ
بڑا عالی ہے رُتبہ ، زوجہ ہیں سرکار کی دُختر
پدر حَسنین کے دامادِ شہنشاہِ زمن ہیں آپ
چلا ہے سلسلہ آلِ نبی کا آپ سے مولا
گلِ سرسبدِ باغِ مصطفائی پنجتن ہیں آپ
مُشاہدؔ کے دلِ ظلمت زَدا کو کیجیے صیقل
صفاے ظاہر و باطن کی اِک نُوری کرن ہیں آپ