Add Poetry

میلاد نامہ

Poet: Khalid Roomi By: KHALID ROOMI, Rawalpindi

 
ابر رحمت کی چھائی جہاں پر گھٹا مرحبا مرحبا
مٹ گئی تیرگی ، ایسی پھیلی ضیا مرحبا مرحبا
چل پڑا چارسو نور کا سلسلا مرحبا مرحبا
ہر طرف عام ہے جشن صل علیٰ مرحبا مرحبا
آ گئے دہر میں آج خیر الورٰی مرحبا مرحبا

سب ستارے ملے ، بن گئی کہکشاں سج گیا آسماں
چل پڑے کارواں، کھل اٹھا گلستاں باغ کے درمیاں
خاتم الانبیا اور شہ انس و جاں شافع عاصیاں
جس گھڑی آپ تشریف لائے یہاں نور کا تھا سماں
چار جانب بپا جشن میلاد تھا مرحبا مرحبا

یہ ہم نے اپنی ایک طویل نظم سے ابتدائی دو بند قارئین کے ذوق کے لئے پیش کئے ہیں، آپ کی قیمتی آرا کا انتظار رہے گا- والسلام  رومی

Rate it:
Views: 278
08 Jun, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets