ہو ڈارلنگ تو ایسی جناب کی طرح
رنگت ہو اس کی ایسی گلاب کی طرح
چھوٹا ہو اس کا قد کیا خیال ہے
میں اس طرح کا سوچوں میری کیا مجال ہے
لائی جہیز میں ہو وہ اک کار بھی
ہو ڈش انٹینا فریج وی۔سی آر بھی
رات کو وہ مجھ سے کھیلا کرے وہ تاش
جیسے مور کا پنکھ ایسے بکھیرے تاش
دن رات مجھ سے اتنا پیار وہ کرے
کام پر میں جاؤں تیار وہ کرے
غصے میں آبھی جائے تو بولتی نہ ہو
سونے سے پہلے جیب ٹٹولتی نہ ہو