مصطفی سب کا پاسباں ہوگا

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

مصطفیﷺسب کا پاسپاں ہو گا
چل رہا جب یہ کارواں ہوگا

نورِ وحدت ہے جاو داں ہو گا
بزمِ کونین ﷺ ہے یہاں ہو گا

مصطفیﷺ مصطفی پکاریں گے
نام ﷺ لب پر یہ ہر زباں ہو گا

آئے گی جب گھڑی قیامت کی
امتی ان ﷺ کا شادماں ہو گا

اپنا ﷺ دیدار جب کرائیں گے
دیکھنے والا وہ سماں ہو گا

سب پکاریں گے یا نبی آقاﷺ
رحمتوں کا یہ سائباں ہو گا

اپنی رحمت دکھائیں گے آقاﷺ
رب بھی شہزاد مہرباں ہو گا

Rate it:
Views: 416
30 Apr, 2023
More Religious Poetry