Add Poetry

مدینہ چھوٹتا ہے جب ۔۔۔۔۔

Poet: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

مدینہ چھوٹتا ہے جب تو کیسا درد ہوتا ہے
بتاسکتے نہیں اُس کو قلم سے لکھ نہیں سکتے
وہ جنت بلکہ جنت سے بھی بڑھ کر روضۂ اقدس
جہاں پر لمحہ لمحہ نور کی برسات ہوتی ہے
سنہری جالیاں ، محراب و منبر ایک اک گوشہ
فدا ہوجائے جنت جس پہ ایسی خوش نُما کیاری
مؤدّب سبز گنبد کا نظاراکرتے رہنا وہ
مناروں سے نگاہوں کو منور کرتے رہنا وہ
مسرّت ہی مسرّت تھی نشاط انگیز ہر لمحہ
ذرا سوچیں تو ہم جیسے خطاکاروں کی یہ قسمت
پَے تسلیم آقا ، سرخمیدہ ، باادب لوگو!
مواجہہ کے قریں وہ دست بستہ چُپ کھڑے رہنا
ادب کی ایسی جا ہے کہ جہاں آنسو بھی نہ بہنا
ہے روشن حالِ دل جن پر زہے قسمت وہاں تھے ہم
جنھیں سب کچھ پتا ہے ہم وہاں کچھ عرض کیا کرتے؟
خموشی ہی زباں بن کر سلامِ شوق کہتی تھی
دلوں کو کیف ملتا تھا ، نظر کو نور ملتا تھا
بقیع پاک یعنی خوش نُما جنت نگر لوگو!
اُحد سا کوہِ جنت اور قُبا کا نوری نظّارا
نگاہوں میں بسے ہیں وہ تو دل میں جاگزیں لوگو!
بھُلاسکتے نہیں اُن کو ، بھُلا سکتے نہیں اُن کو
گداے در مُشاہدؔ پر کرم فرمائیے آقا
گداے در مُشاہدؔ پر کرم فرمائیے آقا
بُلالیجے دوبارہ جلد طیبہ ، عرض کرتا ہے
بُلالیجے دوبارہ جلد طیبہ ، عرض کرتا ہے
بقیعِ پاک میں بن جائے مدفن یارسول اللہﷺ
بقیعِ پاک میں بن جائے مدفن یارسول اللہﷺ
غمِ کونین کا سارا بکھیڑا پاک ہوجائے
غمِ کونین کا سارا بکھیڑا پاک ہوجائے

Rate it:
Views: 354
13 Apr, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets