لَمس ۔۔۔
Poet: جبار واصفؔ By: Jabbar Wasif, Rahim Yar Khanجب بھی بابا کا لَمس یاد آئے
اُن کے بستر پہ لیٹ جاتا ہوں
اور پھر لگ کے اُن کے تکیے سے
بُوڑھے گُڑ والی مہرباں چائے
نوش کرتا ہوں اُس پیالے میں
جس کو بابا کے ہات لگتے تھے
جس کو بابا کے ہونٹ چُھوتے تھے
More Life Poetry






