Add Poetry

قلندر کي پہچان

Poet: Allama Iqbal By: Shahzad Shameem, Abbottabad

کہتا ہے زمانے سے يہ درويش جواں مرد
جاتا ہے جدھر بندہ حق، تو بھی ادھر جا

ہنگامے ہيں ميرے تیری طاقت سے زيادہ
بچتا ہوا بنگاہ قلندر سے گزر جا

ميں کشتی و ملاح کا محتاج نہ ہوں گا
چڑھتا ہوا دريا ہے اگر تو تو اتر جا

توڑا نہيں جادو میری تکبير نے تيرا؟
ہے تجھ ميں مکر جانے کی جرات تو مکر جا

مہر و مہ و انجم کا محاسب ہے قلندر
ايام کا مرکب نہيں، راکب ہے قلندر

Rate it:
Views: 554
13 Apr, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets