Add Poetry

عشقِ شہِ بطحا ﷺ

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

عشقِ شہِ بطحا کا جو شیدائی ہے بے شک
ٹھوکر میں اس انسان کی دانائی ہے بے شک

دیکھے تو ذرا کوئی مرے شیٖشۂ دل میں
تصویٖر شہِ دیں کی اُتر آئی ہے بے شک

محدود نہیں عشقِ نبی صرف بشر تک
اللہ بھی سرکار کا شیدائی ہے بے شک

ہر شَے میں نظر آتے ہیں اُس کو شہِ والا
آنکھوں میں جس انسان کے بینائی ہے بے شک

وہ آنکھ بھی ہے کتنی مقدس و مبارک
جو دیدِ شہ دیں کی تمنّائی ہے بے شک

سرکارِ مدینہ کے درِ پاک پر اب بھی
ہر وقت فرشتوں کی جبیٖں سائی ہے بے شک

حاصل نہیں جنّت کے چمن کو اے مُشاہدؔ
گل زارِ مدینہ میں جو رعنائی ہے بے شک
 

Rate it:
Views: 445
16 Dec, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets