Add Poetry

صرف اپنے رب سے ڈرو

Poet: UA By: UA, Lahore

صرف اپنے رب سے ڈرو
دنیا کی اتنی پرواہ نہ کرو
ایک دِن ختم ہو جانی ہے
یہ دنیا تو فانی ہے
طاقت کا بھروسہ کیا
آج ہے کل ہو کیا پتا؟
اقتدار میں کیا ہے کمال
اختیار کو بھی ہے زوال
آج جس کا نام ہے
کل وہ بے نشان ہے
حسن کا بھی کیا ہے
حسن بے پرواہ ہے
اور جو یہ جوانی ہے
مختصر کہانی ہے
دولت شہرت کے پیچھے
خلقت کیوں دیوانی ہے
ایک ہستی باقی ہے
ہر شے آنی جانی ہے
ایک دن ختم ہو جانی ہے
یہ دنیا تو فانی ہے
دنیا کہ اتنی پرواہ نہ کرو
صرف اپنے رب سے ڈرو
 

Rate it:
Views: 387
10 Mar, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets