Add Poetry

شہر کہانی۔۔۔

Poet: Humaira Asif By: Humaira Asif,

آؤ آج سناؤ تمھیں ایک کہانی
شہروں میں نظیر تھا شہر کراچی
پیار محبت ، اتفاق کا دور دورہ تھا
ہر شے میں پنہاں امن یہاں تھا
نہ بندوق نہ گولی نہ بارود یہاں تھا
خوف کا سایہ پنجرے میں مقید تھا
دشمن نہ چل پاتا کوئی چال
دل میں رہ جاتے سارے ناپاک خیال
پھر تاریخ نے اپنے آپ کو دہرایا
میر جعفر اور میر صادق کا دور آیا
اپنے ہوئے جب پرائے
دشمن نے پھر نشتر برسائے
نفسا نفسی کا پھر دور ہوا شروع
خوف کا سایہ منڈلانہ ہوا شروع
غربت اور دہشت نے جمائے اپنے قدم
عوام کا جینا کیا انھوں نے دوبھر
آؤ مل کر آج یہ عہد کریں
حالات کا ڈٹ کر سامنا کریں
پھر شہروں میں ہو جائے نظیر کراچی
ایسا اپنا اتحاد کریں

Rate it:
Views: 311
05 Jun, 2014
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets