شانِ حضرت علی کرم اللہ وجہہ

Poet: ارسلان احمد عاکف By: ارسلان احمد عاکف, Umerkot sindh

وہ شیرِ خدا حضور ﷺ کے دلدار ہیں علیؓ
ارب کی سیاہ شب میں ضیابار ہیں علیؓ

وہ نورِ زمن ہیں مطلعِ انوار ہیں علیؓ
وہ حق کی کرن ہیں حیدرِ کرار ہیں علیؓ

وہ نورِ چمن وہ مرشدِ کامل وہ رہنما
وہ فوق الشعور علم کے دربار ہیں علیؓ

وہ حامی ہیں بیکسوں کے ہیں مشکل کشا وہی
کٹھن راہوں میں غریبوں کے غم خوار ہیں علیؓ

لگا ہے مجالسِ عزا میں نعرۂ علیؓ
کہ حیدؓر ہی والی مفلسوں کے یار ہیں علیؓ

Rate it:
Views: 280
12 Apr, 2023
More Religious Poetry