Add Poetry

سوچتے ہی رہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

یوں نہ ہو کہ ہم سوچتے ہی رہیں
نکل جائے یہ دم سوچتے ہی رہیں

بہت دیر سے اور بہت دیر تک
جب تک رہیں سوچتے ہی رہیں

خانہ دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں
ڈالے ہوئے سوچتے ہی رہیں

کہ ہم کیا کریں اور کیا نہ کریں
یہی سوچ بس سوچتے ہی رہیں

کہیں ایسا نہ ہو کہ اشہب وقت
نکل جائے ہم سوچتے ہی رہیں

تہی مغز ہیں جو نہیں سوچتے
یہی سوچ کر سوچتے ہی رہیں

عظمٰی یہ دنیا عمل کی جگہ ہے
عمل بھی کریں سوچتے بھی رہیں

Rate it:
Views: 335
04 Oct, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets