Add Poetry

سو پھر رہا ہوں زمانے کے دکھ لئے دل میں

Poet: hussain nisar By: hussain nisar, karachi

خزاں کا خوف کسے گلزار اپنا ہے
بھر ے شہر میں وہ جانِ بہار اپنا ہے

ہمیں بھی اب نہیں مطلب غرض پرستوں سے
خوشا نصیب کہ پیمانِ یار اپنا ہے

سو پھر رہا ہوں زمانے کے دکھ لئے دلمیں
بھرے شہر میں یہی غم گسار اپنا ہے

یہ اور بات ہوئیں اجنبی فضائیں بھی
سو دکھ نہیں کہ کوئی دور پار اپنا ہے

لٹے ہیں عشق میں ارمان اس طرح پیارے
قبائے جسم کہ اب تار تار اپنا ہے

سنائیں کس کو دلِ پر محن کی مجبوری
کہ ہم سے روٹھا ہوا آج یار اپنا ہے

بھلا سکا نہ ترے وصل کی لطافت کو
ترے فراق سے سینہ فگار اپنا ہے

وہ ملتفت ہی نہیں ہے تو کیا کیا جائے
گزر اگرچہ سرِ کوئے یار اپنا ہے

آ کچھ سنا دے سخن مدحِ یار کی صورت
نثار عشق میں نامہ نگار اپنا ہے

Rate it:
Views: 345
24 Aug, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets