Add Poetry

زہے عزت و اعتلائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Poet: اعلیٰحضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن By: kanzul ilam, Lahore

زہے عزت و اعتلائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کہ ہے عرش حق زیر پائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
مکاں عرش ان کا فلک فرش ان کا
ملک خادمان سرائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالم
خدا چاہتا ہے رضائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
عجب کیا اگر رحم فرمائے ہم پر
خدائے محمد برائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
محمد صلی اللہ علیہ وسلم برائے جناب الٰہی
جناب الٰہی برائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
بسی عطر محبوب کبریا سے
عبائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم قبائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
بہم عہد باندھے ہیں وصل ابد کا
رضائے خدا اور رضائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
دم نزع جاری ہو میری زباں پر
محمد صلی اللہ علیہ وسلم محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدائے محمد
عصائے کلیم اژدھائے غضب تھا
گروں کا سہارا عصائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
میں قربان کیا پیاری پیاری ہے نسبت
یہ آن خدا وہ خدائے محمد
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دم خاص بہر خدا ہے
سوائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم برائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
خدا ان کو کس پیار سے دیکھتا ہے
جو آنکھیں ہیں محو لقائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
جلو میں اجابت خواصی میں رحمت
بڑھی کس تزک سے دعائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اجابت نے جھک کر گلے سے لگایا
بڑھی ناز سے جب دعائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اجابت کا سہرا عنایت کا جوڑا
دلہن بن کے نکلی دعائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
رضاؔ پل سے اب وجد کرتے گزریئے
کہ ہے رَبِّ سَلِّمْ دعائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
 

Rate it:
Views: 1391
28 Nov, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets