Add Poetry

زندگانی میں کٹھن وقت جہاں دیکھے ہیں

Poet: ہیکل ہاشمی By: ہیکل ہاشمی, Dhaka

زندگانی میں کٹھن وقت جہاں دیکھے ہیں
‎موسمِ گل میں چھپے دورِ خزاں دیکھے ہیں

‎قلب میں زہر بھرے اور لبوں پر مسکان
‎ہم نے ایسے بھی کئ شیریں زباں دیکھے ہیں

‎چشمِ بینا نہ سہی‛چشمِ بصیرت سے مگر
‎کتنے سینوں میں چھپے سوزِ نہاں دیکھے ہیں

‎اس گزرتے ہوئے ہر لمحے کی آواز کے ساتھ
‎زندگانی ترے قدموں کے نشاں دیکھے ہیں

‎دوش پر اپنے اٹھائے ہوئے گھر کتنے پھریں
‎بے مکانی کا گلہ کرتے بھی یاں دیکھے ہیں

‎تیرے ہونٹوں کی یہ مسکان فقط ایک فریب
‎غم کے سائے تری آنکھوں سے عیاں دیکھے ہیں

‎زیست کے سود و زیاں پر بھی نظر رکھ ہمدم
‎تونے ہیکل کے عبث عزم جواں دیکھے ہیں

Rate it:
Views: 807
18 Mar, 2022
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے کوئی راز اپنے غَموں کا مَت ہمیں بے سَبَب کبھی کہہ نہ دے
ہمیں دَردِ دِل کی سزا تو دے، مگر اپنے لَب کبھی کہہ نہ دے۔
یہ چراغِ اَشک ہے دوستو، اِسے شوق سے نہ بُجھا دینا،
یہی ایک ہمدمِ بے وفا، ہمیں بے خبر کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے زَخم دے، مجھے رَنج دے، یہ گلہ نہیں مرے چارہ گر،
مگر اپنے فیض کی ایک گھڑی مرا مُستقل کبھی کہہ نہ دے۔
مرے عَزم میں ہے وہ اِستقامت کہ شرر بھی اپنا اَثر نہ دے،
مجھے ڈر فقط ہے نسیم سے کہ وہ خاکِ چمن کبھی کہہ نہ دے۔
وہ جو بیٹھے ہیں لبِ جام پر، وہ جو مَست ہیں مرے حال پر،
انہی بزم والوں سے ڈر ہے مظہرؔ کہ وہ میرا نشاں کبھی کہہ نہ دے۔
مجھے توڑنے کی ہوس نہ ہو، مجھے آزمانے کی ضِد نہ ہو،
مجھے قرب دَشت کا شوق ہے، کوئی کارواں کبھی کہہ نہ دے۔
یہ جو صَبر ہے یہ وَقار ہے، یہ وَقار میرا نہ لُوٹ لینا،
مجھے زَخم دے کے زمانہ پھر مجھے بے اَماں کبھی کہہ نہ دے۔
مرے حوصلے کی ہے اِنتہا کہ زمانہ جُھک کے سَلام دے،
مگر اے نگاہِ کرم سنَبھل، مجھے سَرکشی کبھی کہہ نہ دے۔
جو چراغ ہوں مرے آستاں، جو اُجالہ ہو مرے نام کا،
کسی بَدزبان کی سازشیں اُسے ناگہاں کبھی کہہ نہ دے۔
یہی عَرض مظہرؔ کی ہے فقط کہ وَفا کی آنچ سَلامت ہو،
کوئی دِلرُبا مرے شہر میں مجھے بے وَفا کبھی کہہ نہ دے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets