Add Poetry

رہینِ ہجر ہیں گوشہ نشینیاں میری

Poet: Shabbir Nazish By: Shabbir Nazish, Karachi

رہینِ ہجر ہیں گوشہ نشینیاں میری
یقین کیسے کریں بے یقینیاں میری

مرے مزاج میں شامل نہ تھا یہ رُوکھا پن
کسی نے چھین لیں مجھ سے شرینیاں میری

مَیں دل کی دل میں چھپا لوں کسی بھی طور مگر
یہ بھید کھولتی آنکھیں کمینیاں میری

سِکھا رہے ہیں مجھے جھوٹ بولنا کچھ لوگ
اُنھیں پسند نہیں نکتہ چینیاں میری

کچھ اور کہتے ہوئے لوگ، روگ، سوگ اور جوگ
کچھ اور کہتی ہوئی پیش بینیاں میری

مَیں عشق پیچاں سے ٹوٹا، کہاں کہاں نہ گیا
اُڑائے پھرتی رہیں بے زمینیاں میری

Rate it:
Views: 348
07 Mar, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets