Add Poetry

رہزنوں کو اب موقع رہنما نہیں دیتے

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow

 پیشہ ور لٹیروں کو آسرا نہیں دیتے
رہزنوں کو اب موقع رہنما نہیں دیتے

دل کی جو سیاہی ہے لب پہ آ ہی جاتی ہے
صاف دل سے منصف بھی فیصلہ نہیں دیتے

صبر و شکر سے ساری عمر کاٹ لیتے ہیں
والدین بچوں کو بد دعا نہیں دیتے

رشتہ اک محبت کا یہ بھی ختم کر ڈالا
لوگ اب بزرگوں کا فاتحہ نہیں دیتے

بات ان کی میری آئ گئ تو ہو جاتی
چند اپنے ہی مخلص گر ہوا نہیں دیتے

چڑھتا دریا بن جاؤ پانا ہے اگر منزل
خود سے راہ کے پتھر راستہ نہیں دیتے

تجربہ حسن ہم کو عشق کا پرانا ہے
ہم مگر بنا مانگے مشورہ نہیں دیتے

Rate it:
Views: 300
25 Nov, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets