دیکھو جان

Poet: MARIA RIAZ By: Maria Ghouri, Haroon abad

کتنا ادھورہ نظارہ ہے
وقت اب کہاں ہمارا ہے
سب شہرتوں پر،
سب محبتوں پر،
میری جان
حق صرف تمارا ہے
بس اک اتنی سی بات کہہ دو
"ماریہ"
میرا جیون تیرے بنا کہاں پیارا ہے
پھر دیکھنا
میری سانسوں،
میری رفاقتوں،
میری چاھتوں،
کے
اک اک پل
پر
نام صرف تمارا ہے
زندگی جینے کا ہنر کب آتا تھا
تم سے مل کر ہوش سورا ہے
پر افسوس تو کب ہمارا ہے
رقیب سے تعلق تیرا پرانا ہے
میری امیدیں،
میری چاھتیں،
میری محبتیں،
میری حسرتیں،
سب تنہائی کا سہارا ہے
توں
تو کسی اور کے دل
کا جگمگاتا ستارہ ہے
چلو کچھ وقت میں خوش رہوں گی
کچھ وقت توں نے میرے ساتھ
گذرا ہے
جس ڈگر بھی سنو
جس سمت آئے صدا
ہر صدا میں صرف تجھے پکارا ہے
 

Rate it:
Views: 792
25 Jan, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL