Add Poetry

دکھ شمار کریں

Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.A

دکھ شمار کریں تو سانس اکھڑ جاتی ہے
خوابوں کو راکھ کریں تو بستی اجڑ جاتی ہے

وہ جو احساس تھا ہتھیلی پے سجا رکھا ہے
کٹ جائیں ہاتھ تو قسمت بھی بدل جاتی ہے

ایسی وحشت ہے کہ جسکا کوئی مداوا ہی نہں
معجزے کی آس پے ہر شام گزر جاتی ہے

اجاڑے شہر اور گلیوں میں کیا ماتم برپا
کیا ہے اب انکی سزا منصف پے نظر جاتی ہے

جلتے ارمانوں کو دیواروں پے سجا رکھا ہے
دھوپ کی شدت سے میری جان بھی جل جاتی ہے

ناں جلاؤ شمع کو اور پھول بھی مت لاؤ
روشنی آنکھ میں آے تو پگھل جاتی ہے

مانگ میں راکھ ہے تو آنچل کو لگا چاند گرہن
رات کی سیاھی اسے اور بھی ویراں کر جاتی ہے

Rate it:
Views: 341
26 Dec, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets