Add Poetry

دوش اپنا بھی ہے

Poet: Abidzaidi By: Syed Abid Hussain Zaidi, Rawalpinidi

فضا سوگوار ہے تو دوش اپنا بھی ہے
راہ دشوار ہے تو دوش اپنا بھی ہے

رونا کیا ہے اب سفرِ طویل کا
دور منزل ہے تو دوش اپنا بھی ہے

زادِ راہ ہی نہ تھا اور عمر کٹ گئی
اگر نالاں ہے اب تو دوش اپنا بھی ہے

سلسلہ جاری رہے گا شب و روز کا
ہوئے جو بے خبر تو دوش اپنا بھی ہے

اگر ہوتا مصروفِ عمل اس جہاں میں “عابد“
نوحہ کناں ہے اب تو دوش اپنا بھی ہے

Rate it:
Views: 425
12 Nov, 2009
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets