دل میں کینہ نہیں رکھتے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

کسی کے لیے دل میں کینہ نہیں رکھتے
ہم حسد سے بھرا سینہ نہیں رکھتے

گھر تو بڑے احترام کی جگہ ہے
اپنے سخن میں جام و مینا نہیں رکھتے

اعلیٰ ظرف لوگوں سے کرتے ہیں دوستی
ہم تو کوئی یار بھی کمینہ نہیں رکھتے

دنیا والوں سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں
ابھی تک جینے کا کوئی کرینہ نہیں رکھتے

ان لوگوں کا دل ہے کھنڈر کی مانند اصغر
جو اپنے دل میں مدینہ نہیں رکھتے

Rate it:
Views: 628
11 Oct, 2008
More Religious Poetry