Add Poetry

دعا

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Attock

دعا ہے میری تجھ سے اے میرے رب کریم
میں تیرا گنہگار بندہ تو ہے مالک عظیم

میرے گناہوں کو نہ دیکھ، اپنا فضل کر
میرے جرم ہیں بہت بڑے، اپنا کرم کر

ٹھوکر سے سبھلتا، کہاں مجھ میں جفا تھی
میری ماں کی دعا تھی اور تیری ہی عطا تھی

میں گناہوں کے رجٹر کالے کرتا رہا
پھر بھی تیرا فضل مجھ پہ برستا رہا

میرے گناہوں کو مٹانے کی کیا خوب دوا کی
حج بیت اللہ کی سعادت مجھ کو عطا کی

اے رب کعبہ تو نے اپنے گھر مجھے بلایا
میری قسمت کہ تیرے گھر کو سینے سے لگایا

اپنے سر کو جھکایا، پیشانی کو گرایا
دل میں سمایا، پلکوں پہ سجایا

ہجر اسود کو ومنے کی سعادت بخشی
ماں باپ کے ساتھ مجھے یہ سعادت بخشی

اتنا فضل، مجھ پہ میرے مولا، تیرا فضل
اتنا کرم، مجھ پہ میرے مولا، تیرا کرم

مجھ نادار کی جھولی کو رحمت سے بھر دیا
میرے گناہوں کی گٹھڑی کو کھالی کر دیا

میرے مولا! میرے دل کو کرنا اور رکھنا پاک
اس حمد اور دعا کو دکھلاوے سے رکھنا پاک

Rate it:
Views: 362
11 Jul, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets