Add Poetry

در پر مجھے بلاؤ آقا مدینے والے

Poet: Intizar Hussain Shaikh By: Intizar Hussain Qadri, shikarpur

در پر مجھے بلاؤ آقا مدینے والے
قسمت میری جگاؤ آقا مدینے والے

ادنی غلام تیرا ۔۔۔ ہے لب پہ نام تیرا
تیرے کرم کا ساَیل ہے فیض عام تیرا
مہماں مجھے بناؤ آقا مدینے والے

ہے ذکر تیرا اعلیٰ۔۔۔۔ ذاکر ہے اللہ تعالٰی
نظر کرم کا طالب، تیـــری شان سب سے اعلٰی
در کا گدا بناؤ آقا مدینے والے

عظمت بھرا مدینہ رحمت کا ہے خزینہ
پُر کیف اور سہانا منظر ہے آبگینہ
میرے خواب میں تم آؤ آقا مدیںے والے

انتظار قادری کی آقا یہ التجا ھے
کچھ ہو کرم کا صدقہ اعلیٰ تیری سخا ہے
مدینے مجھے بساؤ آقا مدینے والے

Rate it:
Views: 441
29 Mar, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets