خوشی
Poet: Aashi By: Aysha, killeenہنستی ہوئی یہ زندگی
ہر طرف ہے اک خوشی
کیسے اک انجانے سے
ہو گئی ہے دوستی
اس کو پا کر آگی
میرے ہونٹوں پر ہنسی
اس نے غم کو چھین کر
بھر دی دامن میں خوشی
اب تو اس کے سامنے
جھک گئی نظریں میری
اس کو بلا کر خیالوں میں
دل کی بات اس سے کہی
زندگی نے آج یہ
کیسی مجھے سوغات دی
اس کی نظروں مں جو تھی
وہ روشنی تھی پیار کی
عاشی اب تو ہنس ذرا
تجھ کو ملی ہے اک خوشی
More Friendship Poetry
نہیں قائِل میں وَعدوں کا مگر اِتنا تو جانو تُم نہیں قائِل میں وَعدوں کا مگر اِتنا تو جانو تُم
کہ یاروں کو بھُلایا ہو نِشاں بھی نہیں مِلتا
میں اَپنوں کے لیے ہر درد چُپ رَہ کر ہی سَہتا ہوں
لَبوں پَر آہ کا کوئی اِمکاں بھی نہیں مِلتا
مُحَبَّت کے بہت دَعوے کِیے چہروں نے مِل کر اَب
مگر سچ ہے کہ ان جیسا انساں بھی نہیں ملتا
سَہارا جو بُرے وَقتوں میں لوگوں کا بَنے یارو
زَمانے میں کِسی کو وہ خانداں بھی نہیں ملِتا
میں اَپنے دوست کی خاطِر زَمانے بھَر سے لَڑ جاؤں
مَطلَب پَرَستوں میں یہ اِیماں بھی نہیں ملِتا
جو دِل میں ہے وُہی لَب پَر، نہیں ہے پَردہ کوئی بھی
مِرے کِردار میں جھُوٹوں کا دھِیاں بھی نہیں مِلتا
مظہرؔ یاروں کی چاہَت میں ہمیشہ سَر جھُکاتا ہے
وفاداری کے رَستے میں نُقصاں بھی نہیں مِلتا

MAZHAR IQBAL GONDAL