Add Poetry

حمدخداوند کریم

Poet: Shabbir Rana By: Dr.Ghulam ShabbiR Rana, Jhang City (Punjab -Pakistan)

یا رب تو رحم کر کہ تو بے حد رحیم ہے
ہم بے کسوں کو تیرا سہارا عظیم ہے
انعام تیرے حد ادراک سے بھی بڑھ کر
یہ سچ ہے تو ہی دنیا پہ بے حد کریم ہے
صحت کی نعمتوں سے کر مالا مال سب کو
تیری عنایتوں کا دفتر ضخیم ہے
یا رب تو لا شعور کے گھر یں بھی جلوہ گر
میرے خدا تو کتنا خبیر اور علیم ہے
مخلوق ساری تیرا ہی رزق کھا رہی ہے
دنیا جہاں پہ تیری رحمت عمیم ہے

توبہ
توبہ کرتا ہوں اور نادم ہوں
میرے خالق میں تیرا خادم ہوں
تو ہے ستار سب کے عیبوں کا
میری توبہ قبول ہو جائے
در گزر کرنا اے میرے خالق
گر کبھی مجھ سے بھول ہو جائے

Rate it:
Views: 443
06 Dec, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets