Add Poetry

حسن کی بارگاہ میں رکھئے

Poet: Hazrat Allama Pir Syed Naseer-ud-Din Naseer Gillani (Golra Sharif) By: Khalid Roomi, Rawalpindi

 حسن کی بارگاہ میں رکھئے
دل کو ان کی نگاہ میں رکھئے

حوصلی ان کی چاہ میں رکھئے
وضع داری نباہ میں رکھئے

ان کے کوچے کی خاک ہے اکسیر
چومئے ، پھر کلاہ میں رکھئے

جو ہمیشہ رہیں شریک سفر
ساتھ ایسوں کو راہ میں رکھئے

چھوڑیئے بھی مہ و نجوم کی بات
ان کا چہرہ نگاہ میں رکھئے

مر ہی جائیں جو ہم کو مرنا ہے
کیوں انہیں اشتباہ میں رکھئے

ہجر کی تیرگی سے باز آیا
اس کو زلف سیاہ میں رکھئے

جو خدا کی پناہ میں ہیں نصیر
خود کو ان کی پناہ میں رکھئے

Rate it:
Views: 297
12 Sep, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets