Add Poetry

جو اُن کا آستاں چھوڑے وہی برباد ہوتا ہے

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

خدا کی یاد جو دل ہمیشہ شاد ہوتا ہے
بظاہر تو وہ خستہ ہو مگر آباد ہوتا ہے

خدا کے عشق میں جو خود سے ہی بیگانہ ہو جائے
پھر اُس کے سامنے کیا قیس کیا فرہاد ہوتا ہے

جو آجائے میرے معبود کی آغوشِ رحمت میں
غمِ دنیائے فانی سے وہی آزاد ہوتا ہے

سنبھل کے رکھ قدم اے دل تو راہِ زندگانی میں
یہاں پر ہر قدم پہ خطرۂ صیّاد ہوتا ہے

اُٹھانا سر نہیں فیصلؔ کبھی تم اُن کی چوکھٹ سے
جو اُن کا آستاں چھوڑے وہی برباد ہوتا ہے

Rate it:
Views: 233
04 Jan, 2018
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets