Add Poetry

تیسری نسل

Poet: ابنِ منیب By: ابن منیب, سویڈن

لاشوں پہ سیاست کرنے کو
بابا کی تجوری بھرنے کو
پھر تخت پہ لڑنے مرنے کو
بھٹو کا نواسا آیا ہے

پِھر جُھوٹے وعدے؟ جی بابا!
مذموم ارادے؟ جی بابا!
بھیڑوں کے لبادے؟ جی بابا!
تیّار پیادے؟ جی بابا!
مزدور کا بچہ؟ بے وقعت
دہقان کا بچہ؟ خادم ہے
مجبور کا بچہ؟ مرنے دو
نادان کا بچہ؟ ایندھن ہے

یہ ایندھن خوب جلانے کو
اپنی جاگیر بڑھانے کو
پھر جُھوٹے خواب دکھانے کو
بھٹو کا نواسا آیا ہے

Rate it:
Views: 405
01 Jul, 2015
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets