Add Poetry

تیرا مسکرانا عید ہے

Poet: معین فخر معین By: معین فخر معین, KARACHI

 ہر رنگ میں چا ہتوں کا اک فسانہ عید ہے
نغمئہ الفت میں ڈو با ہر ترانہ عید ہے

کھل اٹھیں گے آرزؤں کے دریچے اس دل میں آج
دیدار جاناں ملے تو گنگنانا عید ہے

یہ کھنکتی مرمریں ہاتھوں میں پل پل چوڑیاں
اور حسیں ہو نٹوں کا تیرے مسکرانا عید ہے

رنجشوں کو دامن دل سے بھلا کر اے دوست
سر محفل روٹھے ہوؤں کو منانا عید ہے

رسم دنیا ہی نبھانے تم چلے آؤ صنم
دو دلوں کے یہ ملن کا اک بہا نا عید ہے

انتظار عید کے قائل نہیں ہیں ہم معین
اک ادائے ناز سے بس تیرا آنا عید ہے

Rate it:
Views: 376
16 Jul, 2015
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets