Add Poetry

تھپک تھپک کے تمناؤں کو سلاُ دیں گے

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

تھپک تھپک کے تمناؤں کو سلاُ دیں گے
تمہارا نام و نِشاں دِل سے ہم مٹادیں گے

خبر نہ تھی کہ نگاہوں سے وہ گرا دیں گے
وفاؤں کی وہ ہمیں اس طرح سزا دیں گے

نبھاؤ رسمِ وفا تم بھی کیا ضروری ہے ؟
ہمہی نے پیار کیا تھا ہمہی نبھا دیں گے

محبتوں میں کویٔ قرض ہم نہیں رکھتے
صلہ تمہاری وفاؤں کا بھی چکا دیں گے

ہمارے ساتھ بھلا کِس کو دُشمنی ہوگی ؟
کہ ہم تو وہ ہیں کہ دُشمن کو بھی دُعا دیں گے

کبھی بلُا کے تو دیکھو ہمیں بھی محفل میں
تمہاری بزم ستاروں سے ہم سجا دیں گے

وہ جب بھی آیںٔ گے دینے مجھے کبھی پرُسہ
بڑے رسان سے بس ہاتھ تھپتھپا دیں گے

Rate it:
Views: 1616
18 Jan, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets