Add Poetry

تم ہی کہو

Poet: By: مقصود حسنی, قصور

تم ہی کہو

اس شہر میں
وہ تتلیاں اڑ نہیں سکتیں
جن کے پروں پر
امیر شہر
اپنی مہر ثبت نہیں کرتا
دریا ان کشتیوں کو
کیسے چلنے دے
جن پر اس کا جھنڈا نہیں ہوتا
وہ مسودے
کرم کا شکم بھرتے ہیں
جن میں
حاکم شہر کا
ذکر خیر نہیں ہوتا
بڑی پگڑٰوں والے
اپنا نام اس میں
لکھوا آئے ہیں
انہیں سانس لینے کی
کھلی اجازت ہے
تم ہی کہو
ایکسل کے بغیر
بھلا کوئی گھڑی چلتی ہے

Rate it:
Views: 269
16 Aug, 2017
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets