Add Poetry

تم بدل گئے ہو

Poet: Majassaf Imran By: Majassaf Imran, Gujrat

میری سُر ساز کی ملکہ میری سانسوں کی ہوا
تم بدل گئے ہو

کِس کے پیار میں آگئے ہو
کِس کی محبت میں پھس گئے ہو
تم بدل گئے ہو

میری باتیں میرا ہسنا آخرکیوں نہیں گوارا
کیوں مجھ سے بچھڑ رہے ہو
تم بدل گیے ہو

وہ وعدے وہ قسمیں شاید کہ جھوٹ تھی
کیوں راستے سے تم بچھڑ رہے ہو
تم بدل رہے ہو

تیرے ہاتھ ہیں کیوں رنگے ہوئے
کِس کا عشق کِس کا خون پی رہے ہو
تم بدل گئے ہو

نہ وہم تھا نہ گُماں تھا شام بھی آئے گئی
کِس سِمت نِکل گئے ہو
تم بدل گئے ہو

میرے اشک بے معانی میرا عشق بے معانی
پتھر ہو گئے ہو
تم بدل گئے ہو

سنو! شاید کسی محبت کا نام لیتے تھے
اے محبت کہاں ہو تم
تم بدل گئے ہو

سنو! تم کوئی وعدہ نِبانے کی بات کرتے تھے
اب بات سےنفیس مُکر گئے ہو
تم بدل گئے ہو

Rate it:
Views: 1494
11 Feb, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets