Add Poetry

بے پناہ درد سِسکیوں میں ڈھل گیا ہے اب

Poet: ارسلان حُسین By: Arsalan Hussain, Karachi

بے پناہ درد سِسکیوں میں ڈھل گیا ہے اب
پتھر آنکھوں سے جو آنسو نکل گیا ہے اب

وہ ایک شخص جسے لوگ مجسمہ کہتے تھے
غم کی شِدت سے آخر پگھل گیا ہے اب

اب مُوئثر نہیں آئینگے محبت کے لفظ
وہ جسے جانتے تھے تم بدل گیا ہے اب

حالِ ماضی کو چند اوراق میں نثر کر کے
یہ سمجھتے ہو کہ دل بہل گیا ہے اب

تماشہ گیر کی فہرست میں تُو بھی شامل تھا
بس یہی غم مجھے زندہ نگھل گیا ہے اب

اب تو ہوش کے ناخن لے آے پاگل دل
خواب نگر کا شہر بھی جل گیا ہے اب

آخری اُمید تھی جو روشنی کی زنداں میں
وہ موم جل کر سارا پگھل گیا ہے اب

حُسین! جو منتظر تھا کسی سہارے کا
گرتے گرتے وہ خود ہی سنبھل گیا ہے اب

Rate it:
Views: 431
24 Jun, 2015
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets