Add Poetry

بچھڑے ہوۓ لوگوں کی صدائیں رُولا دیتی ہیں

Poet: محمد مسعود By: محمد مسعود, نوٹنگھم یو کے

بچھڑے ہوۓ لوگوں کی صدائیں رُولا دیتی ہیں
کچھ پردہ نشینوں کی ادائیں رُولا دیتی ہیں

کسی کو راس آ جاتی ہے بد دعائیں دوستوں کی
کسی کو اپنوں کی دعائیں ہی رُولا دیتی ہیں

الزام نہ دو کس کو تم اُس کی بے وفائی کا
چاہنے والوں کو اپنی ہی خطائیں رُولا دیتی ہیں

ہزار غم سہہ کر بھی جو رہتا ہے محبت پر قائم
ایسے وفادار لوگوں کی وفائیں رُولا دیتی ہیں

ہم شاخ سے ٹوٹے ہوئے وہ بدنصیب پتے ہیں
مسعود جنہیں ہر موسم میں ہوائیں رُولا دیتی ہیں

Rate it:
Views: 559
30 Jun, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets