Add Poetry

بندہ قادر کا بھی قادر بھی ہے عبدالقادر

Poet: اعلیٰحضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن By: kanzul ilam, Lahore

بندہ قادر کا بھی قادر بھی ہے عبدالقادر
سر باطن بھی ہے ظاہر بھی ہے عبدالقادر
مفتی شرع بھی ہے قاضی ملت بھی ہے
علم اسرار سے ماہر بھی ہے عبدالقادر
منبع فیض بھی ہے مجمع افضال بھی ہے
مہر عرفاں کا منور بھی ہے عبدالقدر
قطب ابدال بھی ہے محو ارشاد بھی ہے
مرکز دائرہ سر بھی ہے عبدالقادر
سلک عرفاں کی ضیاء ہے یہی دُر مختار
فخر اشباہ و نظائر بھی ہے عبدالقادر
اس کے فرمان ہیں سب شارح حکم شارع
مظہر ناہی و آمر بھی ہے عبدالقادر
ذی تصرف بھی ہے ماذون بھی ہے مختار بھی ہے
کار عالم کا مدبر بھی ہے عبدالقادر
رشک بلبل ہے رضاؔ لالہ صد داغ بھی ہے
آپ کا واصف و ذاکر بھی ہے عبدالقادر


 

Rate it:
Views: 619
29 Nov, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets