Add Poetry

بادبان

Poet: By: Mithaa Jee , Faisalabad

بادبان کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا
میں سمندر دیکھتی ہوں، تم کنارہ دیکھنا

یوں بچھڑنا بھی بہت اآسان نہ تھا اس سے مگر
جاتے جاتے اس کا وہ مڑ کے دوبارہ دیکھنا

کس شباہت کو لئے آیا ہے دروازے پہ چاند
اے شبِ ہجراں، ذرا اپنا ستارہ دیکھنا

آئینے کی آنکھ ہی کچھ کم نہ تھی میرے لئے
جانے اب کیا کیا دکھائے گا تمہارا دیکھنا
 

Rate it:
Views: 669
30 Apr, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets