Add Poetry

باب کرم

Poet: Khalid Bazmi By: Bakhtiar Nasir, Lahore

جو حضور پاک کے باب کرم پر رو لئے
ان گنہگاروں نے اپنے داغ عصیاں دھو لئے

جو مدینے کی زمیں ہے‘ وہ فلک سے کم نہیں
اس زمیں کا ذرہ ذرہ موتیوں سے رولئے

پھر حضور پاک کی مدحت کے نغمے چھیڑئیے
آج پھر کانوں میں وہ فردوس کا رس گھولئیے

جو محمد مصطفی کے راستے سے ہٹ گئے
ان سیہ بختوں نے اپنی راہ میں کانٹے بو لئے

جس در اقدس پہ کرتے ہیں ملائک بھی سلام
کتنے خوش قسمت ہیں جو اس آستاں کے ہو لئے

اب مدینے جا کے دل کو جاگنے کا شوق ہے
آج تک ہم کس قدر غفلت کی نیندیں سو لئے

جب کسی کو آپ کے رتبے کا اندازہ نہیں
پھر بھلا اس باب میں اپنی زباں کیوں کھولئے

ہم کو بزمی حکم ہے لا تر فعوا اصواتکم
اس ادب گاہ محبت میں سنبھل کر بولئے

Rate it:
Views: 1020
22 Sep, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets