اے چمن

Poet: jahanzain Masoom By: jahanzaib, karachi

اے چمن تیری باہوں میں جم غفیر تھا یاد ہے مجھے
ہاں ان کا کفن لیرولیر تھا یاد ہے مجھے
تیرے قائد کی باطل کو وہ للکار یاد ہے مجھے
تیرے اپنون کی وہ آہ وپکار یاد ہے مجھے
سرحد پر کھڑے تیرے جوان کی
تیری آغوش میں سوئے قربا ن کی
چھلنی سینا کراکے، پھر بھی خوش ہے وہ
کہ پا گیا ہے رتبہ شھادت کا یاد ہے مجھے
عندلیب کی آہ فکاں تیری ڈالیوں پر
ہان شا ہین کی پرواز بھی ہے تیرے آسمانوں پر
سلام ہے میرا تیری استقامت وجلالی کو
کہ اونچا رکھا ہے اب تک پرچم و ہلالی کو
چیر کے رکھا تھا ظالموں نے تیرے مقبول کو
ہاں کے اس نے بھی اونچا رکھا تیری تنویر کو

Rate it:
Views: 588
15 Sep, 2018
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL