ایک پاگل سی لڑکی
کانچ سے نازک خواب جس کے
چاند کی اوٹ سے
آنکھوں کے دریچے میں سجے رہ گئے
ایک جگنو کی تلاش میں
پرپیچ گزرگاھوں سے
سفر حاصل کی لمبی مسافت میں
وہ خواب ادھورے ہی رہ گئے
کوئ پروانہ ہی اسے بتائے
دور اماوس کی راتوں سے
امید رمق اس میں لائے
اس پاگل سی لڑکی کو
کوئ تو سمجھائے
کوئ تو سمجھائے