Add Poetry

اپنے پیارے نبی کے حضور

Poet: Anwar Kazimi By: anwar kazimi, mississauga, Canada

جسکو احباب مدینے کی ہو ا کہتے ہیں
دل کو چھولے تو اسے بادِ صبا کہتے ہیں

ر ا حتِ قلب و نظر ہے یہ تصو ر یہ خیال
میرے محبو ب کو محبو بِ خدا کہتے ہیں

ا پنی پلکوں پہ سجا لیتے ہیں بوسے اپنے
جب تر ا نام لیا ، صلِ علیٰ کہتے ہیں

عقل غافل ہے بھٹکتی ہے بیابانوں میں
دل مگر آپ کا ہو جائے تو کیا کہتے ہیں

بدلا بدلا سا یہ ا ندا ز میرے لہجے کا
اِسکو بدلے ہوئے موسم کی ادا کہتے ہیں

ہمکو ہے بس تری رحمت کا سہارا و رنہ
لوگ ظالم ہیں ہمیں بھٹکا ہو ا کہتے ہیں

جسکی یہ شان کہ شاہی میں فقیری کی ہو
بس اُسی شخص کو ہم راہ نما کہتے ہیں
 

Rate it:
Views: 357
20 Jan, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets