Add Poetry

اپنے رب سے ڈرتا نہیں کوئی

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

ایسا لگتا ہے اپنے رب سے ڈرتا نہیں کوئی
یہاں کسی غریب کی مدد کرتا نہیں کوئی

کبھی دوستی کی خاطر جان دیتے تھے لوگ
اب تو کسی کے لیے مرتا نہیں کوئی

اپنی شرافت کا یقیں دلاتا رہتا ہوں سبھی کو
میری صورت دیکھ کر یقیں کرتا نہیں کوئی

شکل و صورت تو خدا نے اچھی دی ہے
پھر بھی میری محبت کا دم بھرتا نہیں کوئی

یہاں برے لوگوں کے بہت ساتھی ہیں اصغر
دل کےسچے انسانوں کی قدر کرتا نہیں کوئی

Rate it:
Views: 647
28 Sep, 2008
Related Tags on Funny Poetry
Load More Tags
More Funny Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets