Add Poetry

امن کی آشا

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

آؤ گیت گاتے ہیں امن کی آشا میں
اور ڈوب جاتے ہیں امن کی آشا میں

امن کی آشا میں امن کے ہیں تذکرے
ہم بھی کچھ کر جاتے ہیں امن کی آشا میں

توڑ دیں انا کا بت چھوڑ دیں ہم نفرتیں
امن کے پیڑ لگاتے ہیں امن کی آشا میں

بس ذرا سی محنت سے ختم ہونگی نفرتیں
محنت کے پھل کھاتے ہیں امن کی آشا میں

ایک ایک پھول سے ہار بھی تو بنتا ہے
ہاتھ سے ہاتھ ملاتے ہیں امن کی آشا میں

امن کی آشا میں چلو گگن کے پار چلیں
مل کر مسکراتے ہیں امن کی آشا میں

امن سے ہے ہر خوشی امن میں ہے زندگی
امن کو اپناتے ہیں امن کی آشا میں

امن کے موسم میں دیکھو تو صدفؔ ہر سو
خزاں میں گھل کھلاتے ہیں امن کی آشا میں

Rate it:
Views: 341
21 Apr, 2014
More Patriotic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets