اما م احمد رضا کون؟
Poet: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr. Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaonوہ امامِ علم و حکمت ،وہ مخزنِ صدق وصفا
وہ عارفِ ربُ العلا،وہ عاشقِ خیرالورا
وہ کہ جس کا لمحہ لمحہ وقفِ نعتِ مصطفی
ذاتِ والا سر سے پاتک مخزنِ عشقِ نبی
وہ کہ جس کے خوش نما با غاتِ بخشش کے طفیل
صحراصحرا کِھل رہا ہے گل بُنِ عشقِ نبی
وہ کہ جس کے ترجمہ میں کنزِ ایماں موج زن
ہر ورق لاریب! جس کا معدنِ عشقِ نبی
ہے وہی جامعِ علوم ِ دین و دنیا بے گماں
سائنس، الجبرا، ادب ، فلسفہ و ہیئت کا
وہ کہ جس نے توڑا اپنی علمی ضرب سے
ساحرانِ دہر کا سارا فسوٗں
وہ مجاہد، وہ سپہ سالار ، و ہ مردِ جری
بزمِ دوشیں کی وہ شمعِ آخری
کفر کی ہر ایک چال
روٗ بہ روٗ اُس کے عیاں
جو اُڑائے فتنہ و غوغا و شر کی دھجیاں
وہ نڈر احقاقِ حق میں ، پیشِ باطل وہ قوی
دشمنانِ دیں کی حق میں ذوالفقارِ حیدری
وہ مصلحِ امت ، مٹایا بدعتوں کو دہر سے
وہ حامیِ سنت ، سنتوں کو عام دنیا میں کیا
عمر بھر جو بے قرارِ مصطفی بن کر جِیا
خونِ دل سے جس نے بزمِ دیں کو بخشی روشنی
ہند میں چاروں طرف ہے اُس کے رُخ کی چاندنی
روشنی ہی روشنی، تازگی ہی تازگی
عشق کی تابندگی، زندگی ہی زندگی
خوشبوے ایماں لیے آئی نسیمِ آگہی
عشقِ سرور(ﷺ) کی شمیمِ جاں فزا
یوں چلی، مُرجھائے غنچے کھل اُٹھے
قافلے صحراوں میں بھٹکے ہوئے
گنبدِ خضرا کے رُخ پر چل پڑے
اے مُشاہدؔ کون ہے وہ؟ کس کا ذکرِ خیر ہے
کون ہے فکر و نظر کا آج مرکز حبذا
وہ مفکر ، وہ محدث، وہ مفسر باصفا
وہ محقق، وہ مصنف، وہ سراپا اتقا
وہ مدبر، وہ معلم، وہ ہمارا رہِ نما
وہ امامِ عشق واُلفت و ہ فنا فی المصطفیٰ
وہ مجد دین کاوہ سیدی احمد رضا
٭
فہم و گماں سے آگے ہے رتبہ حسینؑ کا
قرآن کے ورق بولیں شبّرؑ کے نام پر
محشر میں ذکر ہوگا یہ خطبہ حسینؑ کا
دریا نے پیاس دیکھی، جھجک کر رُک گیا
سایہ بھی زیرِ زخم تھا قبضہ حسینؑ کا
باطل ہو یا ستم ہو، قدم نہ ڈگمگائے
قائم ہے آج تک بھی وہ وعدہ حسینؑ کا
نیزے پہ بھی زباں تھی، تلاوتیں ہوئیں
کانوں نے خود سنا ہے وہ لہجہ حسینؑ کا
بکھری تھیں لاشگاہ میں قربانیاں بہت
پر سب سے خاص منظر تھا سجدہ حسینؑ کا
تاریخ نے دکھایا ہے سچ کا یہ علم بھی
ہر دل پہ راج کرتا ہے کنبہ حسینؑ کا
جنت کا در جو کھلتا ہے در پر حسینؑ کے
اللہ نے دیا ہے یہ رتبہ حسینؑ کا
مظہرؔ لکھو عقیدت سے حرفوں کے چراغ
دل کہہ رہا ہے سارا ہے صدقہ حسینؑ کا
وہی مشکل گھڑی میں صاحبِ کامل مسلمان نکلے
جنہیں الزام دے کر اہلِ محرابوں نے دھتکارا
وہی حق کی حفاظت میں کھڑے کوہِ گراں نکلے
جنہیں بدنام کر کے شہر بھر میں شور برپا تھا
وہی باطل کے آگے بن کے سیلابِ رواں نکلے
جنہیں سمجھا گیا تھا بے عمل اور بے خبر لوگ
وہی میدانِ حق میں صف شکن مردِ جواں نکلے
جنہیں فتووں کی آندھی نے مٹانے کی ٹھانی تھی
وہی تاریخ کے اوراق میں روشن نشاں نکلے
جنہیں دنیا نے سمجھا تھا فقط خاموش رہنے والے
وہی طوفان بن کر ظلم کے آگے بیاں نکلے
مظہرؔ یہ بھی زمانے کی عجب تقدیر دیکھی ہے
جو سچے تھے وہی آخر میں اہلِ امتحاں نکلے
جب لفظ ساتھ چھوڑ جائیں
جب آنکھ فقط نمی بولے
جب لب خالی رہ جائیں
کیا صرف سجدہ کافی ہے؟
کیا تُو سنے گا وہ آواز
جو کبھی ہونٹوں تک نہ آئی؟
جو دل میں گونجتی رہی
خاموشی میں، بے صدا؟
میرے سجدے میں شور نہیں ہے
صرف ایک لرزتا سکوت ہے
میری دعا عربی نہیں
صرف آنسوؤں کا ترجمہ ہے
میری تسبیح میں گنتی نہیں
صرف تڑپ ہے، فقط طلب
اے وہ جو دلوں کے رازوں کا راز ہے
میں مانگتا نہیں
فقط جھکتا ہوں
جو چاہا، چھن گیا
جو مانگا، بکھر گیا
پر تُو وہ ہے
جو بکھرے کو سنوار دے
اور چھن جانے کو لوٹا دے
تو سن لے
میری خاموشی کو
میری نگاہوں کی زبان کو
میرے خالی ہاتھوں کو
اپنی رحمت کا لمس عطا کر
کہ میں فقط دعاؤں کا طالب ہوں
اور وہ بھی بس تیرے در سے
سخاوت عثمان اور علی کی شجاعت مانگ رہے ہیں
بے چین لوگ سکون دل کی خاطر
قرآن جیسی دولت مانگ رہے ہیں
بجھے دل ہیں اشک بار آ نکھیں
درِ مصطفیٰ سے شفاعت مانگ رہے ہیں
سرتاپا لتھڑے ہیں گناہوں میں
وہی عاصی رب سے رحمت مانگ رہے ہیں
رخصت ہوئی دل سے دنیا کی رنگینیاں
اب سجدوں میں صرف عاقبت مانگ رہے ہیں
بھٹکے ہوئے قافلے عمر بھر
تیری بارگاہ سے ہدایت مانگ رہے ہیں
بروز محشر فرمائیں گے آقا یارب
یہ گنہگار تجھ سے مغفرت مانگ رہے ہیں
آنکھوں میں اشک ہیں ، لبوں پر دعا ہے
جنت میں داخلے کی اجازت مانگ رہے ہیں
ہر دور کے مومن اس جہاں میں سائر
اصحاب محمدجیسی قسمت مانگ رہے ہیں






