Add Poetry

اشاعتِ اسلام فرنگستان میں

Poet: Allama Iqbal By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

ضمیر اس مدنیت کا دیں سے ہے خالی
فرنگیوں میں اخوت کا ہے نسب پہ قیام

بلند تر نہیں انگریز کی نگاہوں میں
قبولِ دین مسیحی سے برہمن کا مقام

اگر قبول کرے دینِ مصطفی انگریز
سیاہ روز مسلماں رہے گا پھر بھی غلام

Rate it:
Views: 590
10 Sep, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets